• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں، پی پی، ایم پی اے کے گھر پر دہشتگرد حملے کی کوشش ناکام

بنوں(آئی این پی ) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بنوں میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی، پیپلزپارٹی کے ایم پی اے شیر اعظم وزیر کے گھر کے باہر رکھا گیا بم ناکارہ بنادیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق ایم پی اے شیر اعظم وزیر کے گھر کے باہر گیٹ کے پاس 4 کلو گرام بم رکھا گیا تھا، تاہم بم کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکوارڈ اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ اور بم کو ناکارہ بنا دیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی کی وجہ سے خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج اور شواہد اکھٹے کرکے تخریب کاری کاروں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

تازہ ترین