اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے فرد جرم میں ترمیم کی درخواست کردی۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مفتاح اسماعیل، عمران الحق اور دیگرملزمان پر 26 صفحات پر مشتمل فرد جرم عائد کی تھی۔شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی ریفرنس میں فرد جرم میں ترمیم کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔