• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم 17مارچ کو اسلام آباد سکیورٹی ڈائیلاگ کا افتتاح کرینگے

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) قومی سلامتی ڈویژن 17مارچ سے اسلام آباد سکیورٹی ڈائیلاگ کا انعقاد کریگا ۔ وزیر اعظم عمران خان اسلام آبادسکیورٹی ڈائیلاگ کا افتتاح کرینگے۔دوسرے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مہمان خصوصی ہونگے۔ ڈائیلاگ میں حکومت اپنی نئی جامعہ سکیورٹی پر مبنی سٹریٹجک سمت متعارف کرائیگی ۔ سکیورٹی ڈائیلاگ دو روزہ کانفرنس 17 اور 18 مارچ کو ہو گی۔ د ڈائیلاگ قومی سلامتی کے مشاورتی بورڈ کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔د ڈائیلاگ پر موجودہ اور سابق عہدیدران اور مقامی اور عالمی پالیسی کے ماہرین شرکت کرینگے ۔ قومی سلامتی کے اہم امور پر بحث کی جائیگی۔ وفاقی وزراءکے علاوہ اکیڈمیاں اور میڈیا کے ممبران بھی اس میں شرکت کرینگے۔وزیر اعظم قومی سلامتی ڈویژن کے مشاورتی پورٹل کو بھی لانچ کرینگے۔

تازہ ترین