• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارجنٹائن کے صدر کی گاڑی پر مشتعل ہجوم کا حملہ، پتھراؤ

بیونس آئرس(جنگ نیوز )ارجنٹائن کے صدر البرٹو فرنینڈیز کو پٹاگونیا کے علاقے میں لے جانے والی ایک منی بس پر درجنوں مشتعل مظاہرین نے پتھراؤ کیا اور گاڑی کے کھڑکی کے شیشے توڑ دیئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ارجنٹائن کے جنوبی صوبے چوبٹ میں واقع ایک کمیونٹی سینٹر کے باہر صدر فرنینڈیز کی منی بس کے باہر درجنوں مشتعل ہجوم نے حملہ کردیا۔ مظاہرین نے صدر کی گاڑی پر پتھراؤ کیا، لاتیں ماریں اور گھونسے برسائے جس سے گاڑی کی کھڑکی کے شیشے ٹوٹ گئے۔یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ملک کے صدر جنگل کی آگ سے تباہ ہونے والے علاقے کا دورہ کر رہے تھے جس میں ایک شخص ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے تاہم یہ احتجاج کان کنی کو دوبارہ شروع کرنے کے منصوبوں کے خلاف تھا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشتعل ہجوم کمیونٹی سینٹر کے دروازے پر جمع ہیں اور حکومتی اقدامات کیخلاف شدید نعرے بازی کر رہے ہیں۔واقعے کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں صدر فرنینڈیز کا کہنا تھا کہ حملہ آور پُرتشدد ذہنیت کے مالک تھے جن کا نہ تو صوبے چوبوت اور نہ پورے ارجنٹائن میں شاید ہی کوئی حامی ہے۔ دھونس دھمکی سے حکومتی پالیسیاں تبدیل نہیں کرائی جا سکتیں۔

تازہ ترین