آپ آف لائن ہیں
اتوار5؍رمضان المبارک 1442ھ 18؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

قائمہ کمیٹی برائے فوڈ سکیورٹی و ریسرچ کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے فوڈ سکیورٹی و ریسرچ کا اجلاس این اے آر سی چک شہزاد میں (آج) پیر کو طلب کیا گیا ہے۔ چیئرمین کمیٹی رائو محمد اجمل خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزارت اور اس کے ذیلی اداروں کیلئے آئندہ مالی سال 2021-22ء کے پی ایس ڈی پی کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں ایم ڈی پاسکو، پنجاب اور سندھ کے سیکرٹری خوراک 2021ء میں گندم کی خریداری کے حوالے سے منصوبہ بندی بارے کمیٹی کو بریفنگ دینگے۔

اہم خبریں سے مزید