• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بچانے کیلئے مجھے پھانسی لگتی ہے تو لگا دو، جاوید لطیف

پاکستان بچانے کیلئے مجھے پھانسی لگتی ہے تو لگا دو، جاوید لطیف 


شیخوپورہ ( مانیٹرنگ سیل) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ اب کسی کو غداری کا سرٹیفکیٹ بانٹنے نہیں دینگے، مسائل کا حل آئین کی بالا دستی میں ہے، اگر پاکستان بچانے کے لیے مجھے پھانسی لگتی ہے تو لگا دو۔ شیخوپورہ میں ن لیگی رہنما میاں جاوید لطیف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی آواز کو دبانے کے لیے نیب کے بار بار بلاوے بھیجے گئے ،جو ان کے آگے نہیں جھکتا،اس کو غدار کہہ دیا جاتا ہے ، اگر ہم اس دھرتی کے بیٹے ہیں تو بات کریں گے۔پاکستان ڈوب جائے اور میں چپ رہوں ایسا نہیں ہو گا۔ اگر پاکستان بچانے کے لیے مجھے پھانسی لگتی ہے تو لگا دو ۔ پاکستان کے مسائل کا حل آئین کی بالا دستی میں ہے، ہم نے سوچا بھی نہیں تھا ہم سے ایک حصہ الگ ہو جائے گا ،ہم یہ بھی نہیں سوچا تھا کہ مقبوضہ کشمیر ہمارے ہاتھ سے نکل جائے گا ۔

تازہ ترین