• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائرہ یوسف کا تصاویر کے ساتھ معنی خیز کیپشن

خوبرو اداکارہ سائرہ یوسف کی مینیجر علیزے کی شادی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں، اداکارہ نے اپنی تصویر کے ہمراہ ایک خوبصورت کیپشن بھی دیا ہے۔

سائرہ یوسف نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے جرمنی سے تعلق رکھنے والے مصنف اکہالٹ ٹول کا قول بھی شیئر کیا۔


اداکارہ نے لکھا کہ ’زندگی رقاصہ ہے اور آپ رقص ہیں۔‘

سائرہ یوسف کی اس سے قبل  اپنی مینیجر علیزے جھنگ کی مہندی میں ڈانس کی ویڈیو زیرگردش رہی۔

 سائرہ کی بیٹی نورے کے ہمراہ بھی تصویر سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے پسند کی جارہی ہے۔


واضح رہے کہ سائرہ یوسف شہروز سبزواری سے شادی کے بعد سے انڈسٹری سے دور ہیں۔

گزشتہ سال مارچ میں شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے شادی کے 8 برس بعد ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلی تھیں۔

تازہ ترین