• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائرہ یوسف اور بلال اشرف کی سیلفی کے چرچے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سائرہ یوسف کی اداکار بلال اشرف کے ہمراہ سیلفی سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے۔


دونوں اداکاروں نے ساتھ تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائی ہے جسے مداح سمیت ساتھی اداکار پسند کر رہے ہیں۔


سائرہ یوسف نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مہربان لوگ ہی بہترین ہوتے ہیں۔‘

دوسری جانب بلال اشرف نے سائرہ یوسف کے ہمراہ بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کی اور سائرہ یوسف کو ٹیگ کرتے ہوئے کوئی خفیہ الفاظ تحریر کیے۔

سائرہ یوسف نے کمنٹ کرتے ہوئے قہقہ لگایا اور بتایا کہ یہ ان کی ملاقات پر سلام کرنے کا انداز ہے۔

اداکاروں کی ان تصاویر نے مداحوں کو یہ قیاس کرنے پر مجبور کردیا ہے کہ کیا دونوں اداکار جلد کسی ٹی وی پروجیکٹ میں ساتھ نظر آئیں گے یا دونوں کسی فوٹو شوٹ میں مصروف ہیں۔


تازہ ترین