• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیجنگ میں گردوغبار کا طوفان، دن میں اندھیرا چھا گیا


چین کے دارالحکومت بیجنگ میں گردوغبار کے طوفان کے سبب دن میں اندھیرا چھا گیا۔

انر منگولیا اور شمال مغربی حصے سے آنے والے ریت کے طوفان نے بیجنگ کی فضا آلودہ کردی ہے۔

گرد آلود ہوائیں چلنے سے محکمہ موسمیات نے شہر میں ییلو الرٹ جاری کر دیئے ہیں جبکہ اسکولوں میں کھلے مقامات پر کی جانے والی سرگرمیوں کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

گرد آلود ہواؤں سے فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی جبکہ شہر میں حد نگاہ ایک ہزار میٹر سے بھی کم رہ گئی ہے۔

چین کے محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری باہر نہ نکلنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

تازہ ترین