اسلام آباد (نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے توہین مذہب کے مقدمہ کے ملزم وقار احمد کی ضمانت منظور کرلی ہے،جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس قاضی محمد امین احمد اور جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل تین رکنی بنچ نے درخواست کی سماعت کی ، ملزم پر قران پاک کے غلط ترجموں کا الزام ہے اور اس کیخلاف ایف ائی اے نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔