• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 249: مفتاح، مصطفیٰ نے کاغذات جمع کرا دیئے

تحریک انصاف کے فیصل واؤڈا کے استعفے کے بعد خالی ہونے والی نشست حلقہ این اے 249 پر کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے، سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل اور چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے بھی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فیصل واؤڈا کی جانب سے استعفے کے بعد حلقہ این اے 249 کی نشست پر ضمنی انتخابات کا اعلان ہوجانے کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے بھی اپنے کاغذات جمع کروائے ہیں اور جیت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

مسلم لیگ نون کے جانب سے سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو الیکشن کے لیے نامزد کیا گیا ہے، انہوں نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروادیے اور کہا کہ صوبائی حکومت کے تعاون سے اس حلقے میں کام کروائیں گے۔

تازہ ترین