سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کراچی ایئرپورٹ کے رن وے پر طیاروں کے پھسلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
موسم کی تبدیلی کے سبب سی اے اے کی جانب سےکراچی ایئرپورٹ کے رن وے نمبر 25 ایل پر لینڈنگ اور ٹیک آف کیلئے ہدایت جاری کی گئی ہیں۔
سی اے اے کا جاری ہدایت نامہ میں کہنا ہے کہ رات کو رن وے شبنم سے گیلا ہونے پر طیاروں کی پھسلن کا باعث بن سکتا ہے۔
سی اے اے کے مطابق رن وے 25 ایل گیلا ہونے سے طیاروں کو پھسلن سے حادثات درپیش ہوسکتے ہیں۔
سول ایوی ایشن کے ہدایت نامہ مین مزید کہا گیا ہے کہ تمام ایئر لائنز طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف میں لازمی احتیاط برتیں۔