کراچی میں خاتون پر تشدد کے الزام میں ایس ایچ او ویمن تھانہ اور عملے کے خلاف محکمانہ انکوائری شروع کر دی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق خاتون کا بیان منظر عام پر آنے کے بعد واقعےکی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق تشدد کرنے والے شخص اور خاتون کے درمیان رقم کا تنازع تھا۔ لیاقت آباد کی خاتون نے ویڈیو بیان میں ایک شخص باسط پر تشدد کا الزام لگایا ہے۔
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ باسط اور اس کے ساتھیوں نے مجھے گھر سے باہر نکال کر میرے کپڑے پھاڑ دیے۔
متاثرہ خاتون کا مزید کہنا تھا کہ لیاقت آباد ویمن تھانے میں بیٹی اور مجھ پر باسط اور اس کے ساتھیوں نے دوبارہ تشدد کیا۔