اسلام آباد (محمد صالح ظافر)مریم نواز شریف آئندہ جمعہ اور نواز شریف 22نومبر کو وطن واپس پہنچیں گے ،سوئٹزرلینڈ میں طبی معائنے اور ٹیسٹس کے بعد معالج نے مریم نواز کو پوری طرح صحت مند قرار دیدیا ہے.
مریم نواز کو کئی سال سے تھائی رائیڈ کی کمی بیشی کا سامنا ہے جو پورے جسم کی سرگرمیوں کو قابو میں رکھتے ہیں ،تھائی رائیڈ ماہر ڈاکٹر شازیہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ نظام درست ہو تو متاثرہ شخص کو ڈیڑھ یا دو سال بعد لازما معائنہ اور ٹیسٹ کرانا ہوتا ہے اسکی دوا پوری زندگی استعمال کرنا ہوتی ہے ،مریم نواز نے دو سال قبل جس معالج سے معائنہ کرایا تھا اب بھی اس نے معائنہ کیا ہے اور "اوکے" کی رپورٹ دی ہے ۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جمعرات کو میاں نواز شریف اور فضل الرحمٰن کے لئے عشائیہ کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں توقع ہے کہ ملکی سیاسی صورتحال پر اہم گفتگو ہونے کا امکان ہے۔