مظفر گڑھ میں حافظ قرآن بچے کی موت کا معمہ اب تک حل نہیں ہوسکا۔
مظفر گڑھ کے علاقے شاہ جمال میں لڑکے کی لاش کل درخت سے لٹکی ہوئی ملی تھی۔
بچے کی تدفین کردی گئی، جبکہ 13 سالہ بچے کے اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔
اس موقع پر والد نے کہا کہ بیٹے کی موت کو خودکشی کا رنگ دیا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیٹا خود کشی نہیں کرسکتا، اسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق مرنے والا 13سالہ حمزہ استاد کی بکریاں چرانے مدرسے کے سامنے باغ میں گیا تھا۔
پولیس نے مزید کہا کہ مدرسے کی انتظامیہ اور باغ کے مالک اور مالی کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔