اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے مسلم لیگ ن کی سابق رکن صوبائی اسمبلی کی اپیل منظور کرتے ہوئے انکی عوامی عہدہ کیلئے نا اہلیت ختم کر دی ہے، شمعونہ بادشاہ قیصرانی کو سالانہ گوشواروں میں اپنے اثاثے چھپانے پر عوامی نمائندگی ایکٹ 1976کی دفعہ 78اور83کے تحت عوامی عہدہ کیلئے نااہل قرار دیا گیا تھا،جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس قاضی محمد امین احمد اور جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل تین رکنی بنچ نے منگل کے روز کیس کی سماعت کی۔