• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی رینکنگ جاری، بابر اعظم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں تیسری پوزیشن پر آگئے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم دونوں فارمیٹ میں تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے۔

ون ڈے میں بھارت کے ویرات کوہلی اور ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملان پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ون ڈے رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ 5 درجہ بہتری کے ساتھ آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے۔

ٹاپ ٹین میں شامل واحد پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم ہیں جن کی تیسری پوزیشن ہے۔

اس میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی پہلے اور ان کے ہم وطن روہیت شرما دوسرے نمبر پر ہیں۔

اسی طرح آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابر اعظم کو ایک درجہ ترقی ملی ہے، وہ چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔

مختصر ترین بین الاقوامی فارمیٹ میں جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملان کا پہلا اور آسٹریلیا کے ایرن فنچ کا دوسرا نمبر ہے۔

بولنگ کے شعبے کی بات کی جائے تو ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلے نمبر پر ہیں۔

اس رینکنگ میں بین الاقوامی کرکٹ سے علیحدہ ہونے والے محمد عامر پاکستان واحد بولر ہیں جن کا نواں نمبر ہے۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بولرز میں افغانستان کے راشد خان کا ٹاپ پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔

تازہ ترین