سیکیورٹی فورسز نے سوات کے علاقے کانجو میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد مکرم مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کانجو میں آپریشن مصدقہ اطلاعات پر کیا، جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا جب کہ دوسرا گرفتار کرلیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ان دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 مقامی شہری شہید ہوئے ہیں۔
مارا گیا اور گرفتار ہونے والا دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں، بارودی سرنگ کے دھماکوں، اسکولوں کو تباہ کرنے، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔