پاک فضائیہ کے نئے سربراہ کی تقرری کے معاملے پر وزارت دفاع نے سمری وزیراعظم عمران خان کو ارسال کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق ایئر چیف مارشل مجاہد انور کی جگہ اب پاک فضائیہ کی کمان کون سنبھالے گا؟ وزارت دفاع نے حتمی فیصلے کے لیے سمری وزیراعظم کو بھجوادی۔
ذرائع کے مطابق وزارت دفاع کی سمری میں ایئر مارشل نعمان نئے ایئر چیف کے لیے سرفہرست ہیں، جو پاکستان ایئروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کے سربراہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزارت دفاع کی وزیراعظم عمران خان کو بھجوائی گئی سمری میں ایئر مارشل ظہیر احمد بابر اور ایئر مارشل جواد سعید کے نام بھی شامل ہیں۔
پاک فضائیہ کے نئے سربراہ 19 مارچ کو کمان سنبھالیں گے اور نئے ایئر چیف کی تقرری کی منظوری وزیراعظم عمران خان دیں گے۔