امریکی شہر میں دو سالہ بچے نےاپنی ماں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ یہ واقعہ امریکی شہر ملواکی میں پیش آیا۔ ہلاک خاتون پیٹرس پرائس اپنے ساتھی کی گاڑی چلا رہی تھی جو سکیورٹی گارڈ تھا اور اس کی بندوق گاڑی کی پچھلی نشست پر رہ گئی۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پیٹرس پرائس کے کار میں بیٹھے دو سالہ بیٹے کو یہ بندوق مل گئی اور اس سے حادثاتی طور پر چل گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ پیٹرس پرائس کو پشت پر ایک گولی لگی۔
گاڑی میں پرائس کی والدہ اور ان کا ایک برس کا دوسرا بیٹا بھی موجود تھا۔
گذشتہ ماہ فلوریڈا میں بھی اس نوعیت کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں چار سالہ بچے نے اپنی ماں کو گولی مار دی۔
حکام کے مطابق گاڑی کی سیٹ کے نیچے رکھی بندوق سرک کر کے پیچھے چلی گئی اور وہاں بیٹھے بچے نے بیلٹ کھول کر اسے پکڑ لیا اور اس سے گولی چل گئی۔ اس حادثے میں خاتون کی جان بچ گئی تھی۔