• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کا دورۂ جہلم ،فوجی مشق کا معائنہ

Army Chief Visits Jhelum Inspects Military Exercise
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جہلم کا دورہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دورۂ جہلم کے دوران فوجی مشق کا معائنہ کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فوجی مشق دشمن کے حملے کو مؤثر طور پر پسپا کرنے کے مجموعی فریم ورک میں کی جارہی ہے،جس میں آرٹلری کے علاوہ ایئراور ایوی ایشن کے فائر پاور کا بھی استعمال کیاجارہاہے۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ آرمی چیف نےآپریشنل تیاری کے انتہائی معیار پر اطمینان کا اظہار کیا،اور مشق میں شریک جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔
تازہ ترین