• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دعا ہے عمران خان جلد صحتیاب ہوجائیں: مہوش حیات

پاکستان کی معروف اداکارہ و تمغۂ امتیاز پانے والی مہوش حیات بھی کورونا وائرس کا شکار ہونے والے وزیراعظم عمران خان کی جلد صحتیابی کے لیے دُعاگو ہیں۔

مہوش حیات نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ’میری دُعا ہے کہ ہمارے وزیراعظم عمران خان جلد صحتیاب ہوجائیں۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد یہ ثابت ہوگیا ہے کہ یہاں کسی کا بھی مدافعاتی نظام مضبوط نہیں ہے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’یہ بات بھی ثابت ہوگئی ہے کہ پاکستان سے عالمی وبا کورونا وائرس کا خاتمہ نہیں ہوا ہے۔‘

مہوش حیات نے مزید لکھا کہ ’ہم عمران خان کے لیے دُعاگو ہیں لیکن اب ہمیں بھی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا جس کی اطلاع عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی تھی۔

فیصل سلطان نے کہا تھا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ خاتون اوّل بشریٰ بی بی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں جس کی اطلاع عمران خان کے معاون خصوصی ذلفی بخاری نے دی۔

تازہ ترین