بھارت میں کورونا وائرس کی نئی لہر بے قابو ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 46 ہزار951 کیسز رپورٹ ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاراشٹر کے بعد دلی میں بھی کیسز میں تیزی آنے لگے، کورونا وائرس کی نئی لہر کے پیش نظر بھارت میں کورونا پابندیوں میں سختی آگئی۔
بھارتی ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے بچاؤ کے لیے لگائی گئی پابندیوں میں31 مارچ تک توسیع کردی گئی جبکہ 10 اضلاع میں رات کا کرفیو بھی نافذ کردیا گیا۔
بھارتی ریاست پنجاب میں تعلیمی ادارے بند کردیے گئے جبکہ گجرات میں ہولی کی تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی۔