دُنیا بھر کی طرح بھارت میں بھی کورونا وائرس کی بدترین صورتحال ہے، بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے تقریباََ41 ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کی حالیہ لہر سے بھارت کی ریاست مہاراشٹر سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔
ممبئی میں صرف چھ دنوں کے دوران کورونا وائرس کے 13 ہزار نئے کیس رپورٹ ہوئے۔
دوسری جانب کورونا کی نئی لہر کے پیش نظر فرانس، پولینڈ اور یوکرین کے حصوں میں آج سے پابندیوں میں سختی کردی گئی۔
بیلجیئم، سوئٹزرلینڈ، اسپین، پرتگال اور انڈونیشیا نے آسٹرازینیکا ویکسین کا استعمال دوبارہ شروع کردیا.
لوگوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے برطانیہ اورفرانس کے وزرائے اعظم نے آسٹرازینیکا ویکسین کی پہلی خوراک لگوالی۔
اسٹاف میں کورونا وائرس مثبت آنے پر سابق امریکی صدر ٹرمپ کا ریزورٹ مار اے لاگو جزوی بند کردیا گیا۔
دنیا بھر میں گزشتہ ہفتے کورونا کے نئے کیسز میں 14 فیصد اضافہ ہوا۔