• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم پر تشدد کا نوٹس، 2 پولیس اہلکار معطل، ایس ایچ او کو شوکاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ا یس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز نے سرجانی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے 2 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معطل اہلکاروں نے شہری سے لوٹ مار میں ملوث ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسپتال منتقل کرنے کے دوران غفلت برتی، جبکہ ایس ایچ او کو بھی شوکاز جاری کیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو بروقت اسپتال منتقل کرنے کے واضح احکامات ہیں۔

تازہ ترین