• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان دھرمیندر کی کونسی فلموں کا ری میک کرنا چاہتے ہیں؟

بالی ووڈ کے بھائی جان اور سپر اسٹار سلمان خان کی طویل انتظار کے بعد فلم ’’سکندر‘‘ بالآخر سنیما گھروں میں ریلیز ہو چکی ہے، لیکن اسے ناظرین کی جانب سے ملی جلی آراء سامنے آئی ہیں۔ 

فلم کی تشہیر کے دوران ایک انٹرویو میں سلمان نے دھرمیندر اور ان کے بیٹوں کے ساتھ اپنے تعلق پر بات کی اور انکشاف کیا کہ وہ دھرم جی کی تین فلموں کا ری میک بنانا چاہتے ہیں۔

دھرمیندر کے بارے میں بات کرتے ہوئے سلمان نے کہا کہ ’’وہ انڈسٹری کے سب سے شاندار انسانوں میں سے ایک ہیں، اپنے والد کے بعد میں نے صرف دھرم جی کو فالو کیا ہے، بلکہ میں ان کے بیٹوں سے زیادہ انہیں فالو کرتا ہوں۔‘‘

ایک سوال کے جواب  میں سلمان خان نے کہا کہ میں دھرم جی کی 3-4 فلموں کا ری میک کرنا چاہوں گا۔ ’چچا بھتیجا‘، ’سیتا اور گیتا‘، ’شعلے‘ تو یقیناً بناؤں گا اور ان کی ایک فلم تھی ‘رام بلرام’۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ان کی ہر فلم دیکھی ہے۔

سلمان خان کا دھرمیندر اور ان کے بیٹوں سنی دیول اور بوبی دیول کے ساتھ قریبی تعلق ہے۔ حال ہی میں ’’سکندر‘‘ کی ریلیز سے قبل، سنی دیول نے انسٹاگرام پر سلمان کی فلم کا پوسٹر شیئر کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

سلمان خان کی فلم ’’سکندر‘‘ کو ناظرین سے ملا جلا رسپانس ملا ہے اور یہ اب تک صرف 26 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کر پائی ہے، جو وکی کوشل کی فلم ’’چھاوا‘‘ کو پیچھے چھوڑنے میں ناکام رہی۔

ہدایتکار اے آر مروگادوس کی اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ رشمیکا مندانا، شرمن جوشی، کاجل اگروال اور ستیا راج نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید