• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: کل سے پانی و انرجی بلز سمیت کار ٹیکس و اسٹمپ ڈیوٹی بلز میں اضافہ

برطانیہ میں کل یکم اپریل سے شروع ہونے والا نیا مالی سال کچھ زیادہ اچھی خبر لے کر نہیں آرہا کیونکہ کل سے پانی، انرجی بلز، کونسل ٹیکس، براڈ بینڈ، ٹی وی اور فون سمیت کار ٹیکس و اسٹمپ ڈیوٹی کے بلز میں اضافہ ہوجائے گا۔

ٹیکسز میں اضافے سے خصوصاً کم آمدنی والے گھرانے زیادہ متاثر ہوں گے، صرف پانی کے بل میں انگلینڈ اور ویلز کے صارفین کو ماہانہ تقریباً 10 پاؤنڈ زائد ادائیگی کرنا ہوگی، بجلی و گیس کے بلز میں سالانہ اوسط 111 پاؤنڈ بڑھ جائیں گے۔

کونسل ٹیکس کی مد میں صارفین کو پانچ سے دس فیصد اضافے کا سامنا ہے، فون بلز اور براڈ بینڈ کے علاوہ ٹی وی لائسنس کی فیس میں بھی پانچ پاؤنڈ کا اضافہ ہوجائے گا۔

انگلینڈ اور ناردرن آئرلینڈ میں مکان کی خریداری پر اسٹمپ ڈیوٹی کا اطلاق ڈھائی لاکھ پاؤنڈ کی بجائے ایک لاکھ 25 ہزار پاؤنڈ سے ہوگا۔

معاشی ماہرین نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آمدن اور اخراجات کا گوشوارہ بنائیں تاکہ واضح تصویر سامنے آئے تاکہ وہ کم ہونے والی مطلوبہ رقم کے حوالے سے پتہ کرسکیں کہ کیا وہ بینیفٹ کے حقدار ہیں اس کے علاوہ تمام سروسز کو سوچ سمجھ کر احتیاط سے استعمال کریں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید