کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جے پی ایم سی ، این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی ایچ کا انتظامی کنٹرول اس مرحلے پر صوبائی حکومت سے وفاقی حکومت کو منتقل کرنے سے انکی خدمات بری طرح متاثر ہوں گی، اس لئےحکومت سندھ نے صوبائی سیٹ اپ کے تحت تین بڑے اسپتالوں ، این آئی سی وی ڈی ، جے پی ایم سی اور این آئی سی ایچ کا انتظامی کنٹرول برقرار رکھنے کیلئے وفاقی حکومت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ بنا کسی رکاوٹ کے صوبے کے عوام کو بلا معاوضہ صحت کی خدمات کو جاری رکھا جاسکے۔ یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ سندھ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پیر کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔