• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارباز خان کا اپنی سابقہ اہلیہ کیلئے آموں کا تحفہ

بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ ملائیکا اروڑا کو ان کے سابقہ شوہر ارباز خان نے ایک خصوصی تحفہ پیش کیا جو انھوں نے قبول کرلیا۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیکا کو جو تحفہ ارباز خان کی جانب سے ملا وہ آم تھے۔ 

ملائیکا اروڑا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ان آموں کی تصویر شیئر کی اور اپنے سابقہ شوہر کا شکریہ بھی ادا کیا۔ 

دوسری جانب ارباز خان نے ملائیکا اروڑا کی چھوٹی بہن اور امریتا اروڑا کو بھی آموں کا تحفہ بھیجا۔ 

امریتا نے بھی اس تحفے سے متعلق سوشل میڈیا پر مداحوں کو آگاہ کیا لیکن ساتھ میں انھوں نے ارباز خان کا شکریہ ادا کیا۔ 

خیال رہے کہ اداکار سلمان خان کے چھوٹے بھائی ارباز خان نے 1998 میں آئٹم گرل ملائیکا اروڑا سے شادی کی تھی۔ 

یہ شادی تقریباً 19 سال چلی، جب سال 2016 میں دونوں نے علیحدگی کا اعلان کیا اور 2017 میں دونوں کی طلاق ہوگئی۔ ان دونوں کا ایک بیٹا بھی  ہے۔ 

تازہ ترین