اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی قرنطینہ میں وزراء کے ساتھ تصویر سامنے آنےپر مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاحسن اقبال نے شدید تنقید کی ہے ۔احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ کوئی بتا سکتا ہے کہ اب تک قرنطینہ میں ایس او پیز کے ساتھ میل جول کے کون کون سے فضائل، تاویلیں اور برکات ہمارے پی ٹی آئی کے دوست گھڑ چکے ہیں، کپتان کی میٹنگ کرنے کی صفائی میں؟