• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی، بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ اسمبلی ، ایوان نے بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری ایکٹ ترمیمی بل کو کثرت رائے سے منظور کرلیا،اپوزیشن کی ترمیم کو مسترد ،جبکہ سندھ ٹرسٹ ترمیمی بل کو مزید غور و خوض کے لئے متعلق کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔ دونوں سرکاری بل صوبائی وزیر پارلیمانی امور مکیش کمار چاولہ نے متعارف کرائے تھے ۔شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری ترمیم بل پرایم کیو ایم کے رکن اسمبلی محمد حسین نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب اس یونیورسٹی کا قیام عمل میں آیا تو کہا گیا تھا کہ اس کے فوائدکے سلسلے میں کسی قسم کی شخصی یا مذہبی تفریق نہیں برتی جائے گی۔لیاری میں بننے والی یونیورسٹی کی 50 فیصد سیٹیں چار ٹاونز کو دی گئی۔2013 میں یہ سب ڈویژن بن گئے۔8 سب ڈویژن کو یہ سیٹیں تقسیم ہوں گی۔جب مخصوص ایریا کے لیے 50 فیصد نشستیں رکھیں گے تو یہ کراچی کے لیے فرق ہے۔انہوں نے کہا کہ اورنگی میں کوئی یونیورسٹی نہیں ہے۔محمد حسین نے کہا کہ جب یونیورسٹی کا قانون کہتا ہے کہ کسی قسم کی تفریق نہیں ہوگی۔

تازہ ترین