• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک ایران وزرائے خارجہ کا غزہ میں اسرائیلی مظالم پر اظہارِ تشویش

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے غزہ میں اسرائیلی مظالم پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پاک ایران وزرائے خارجہ کی ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی ہے، اس دوران عباس عراقچی نے کہا کہ غزہ کی صورتحال پر عالمی اداروں خصوصاً او آئی سی کو متحرک کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے پر قبضے کی اسرائیلی پارلیمنٹ کی منظوری کی مذمت کرتے ہیں، اس کا مقصد فلسطینی شناخت کو مکمل طور پر مٹانا ہے۔

دوسری جانب اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کیلئے کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید