• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمر کے نچلے حصے میں ہونے والے درد کا آسان علاج دریافت

کمر درد پر تحقیق کرنے والوں نے بتایا ہے کہ زیادہ چہل قدمی کرنے والوں کو کمر درد سے جلد نجات ملتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کی مک کواری یونیورسٹی کے کمر درد کے حوالے سے تحقیق کرنے والے گروپ نے مختلف کلینکل ٹرائل کیے جن سے ثابت ہوا کہ زیادہ پیدل چلنا کمر کے درد میں کسی بھی دوسرے علاج کے مقابلے میں دوگنی تیزی سے بہتری لاتا ہے۔

کمر کے نچلے حصے میں پایا جانے والا درد دنیا بھر میں 80 کروڑ لوگوں کی زندگیاں متاثر کرتا ہے جس سے وہ اپنی زندگی کھل کر نہیں گزار پاتے۔

اگرچہ اس حوالے سے ورزش اور آگاہی کو بہت زیادہ تجویز کیا جاتا ہے، مزید اس معاملے میں ایسے مہنگے ورزش پروگرامز بھی موجود ہیں، جو یا تو پیچیدہ ہوتے ہیں یا ان میں قریبی نگرانی کی بھی ضرورت پڑتی ہے، اس صورتحال میں آبادی کا بہت بڑا حصہ ان سہولتوں تک رسائی حاصل نہیں کرسکتا۔

مک کواری یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے پروفیسر مارک ہینکوک، جنہوں نے فزیو تھراپی کے حوالے سے مقالہ بھی لکھا، نے نئی تحقیق کے حوالے سے بتایا اس طریقے سے قابل ذکر حد تک کمر درد سے بچاؤ اور علاج میں بہتری آتی ہے۔


نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضمون ہے، اپنی کسی بھی بیماری کی درست تشخیص اور اس کے علاج کےلیے اپنے معالج سے رابطہ کریں۔

صحت سے مزید