• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ جاپان کے وفد کی سفیرِ پاکستان عبدالحمید بھٹہ سے اہم ملاقات

— تصویر بشکریہ رپورٹر
— تصویر بشکریہ رپورٹر

چیئرمین مسلم لیگ (ن) جاپان ملک یونس کی قیادت میں وفد نے حال ہی میں جاپان میں تعینات ہونے والے سفیرِ پاکستان عبدالحمید بھٹہ سے سفارتخانے میں اہم ملاقات کی۔

وفد میں (ن) لیگ جاپان کے سینئر نائب صدر چوہدری عنصر گجر، ٹوکیو کے صدر شیخ عارف، سیکریٹری اطلاعات قمر سوزوکی، نائب صدر میاں امجد تبسم، سینئر لیگی رہنما قیصر بیگ، ڈاکٹر احمد بیگ، سلیم بیگ، محمد ابراہیم، شاہین خان، وسیم کمبوہ اور سینئر کمیونٹی ممبر محمد انعام شامل تھے۔

وفد نے سفیر عبدالحمید بھٹہ کو جاپان میں تعیناتی پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا اور پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔

دو گھنٹے جاری رہنے والی اس تفصیلی ملاقات میں سفیر پاکستان نے وفد کی گفتگو کو نہایت توجہ اور سنجیدگی سے سنا اور کمیونٹی سے قریبی روابط قائم رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر چیئرمین ملک یونس نے کہا کہ امید ہے سفارتخانہ اور کمیونٹی کے درمیان مستقبل میں ایک مضبوط اور فعال پل قائم ہوگا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مسلم لیگ (ن) جاپان ہمیشہ کمیونٹی کی فلاح، رہنمائی اور مثبت تعلقات کے فروغ کے لیے کوشاں رہے گی۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید