پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نشو بیگم کے چھوٹے داماد انتقال کر گئے۔
اداکارہ نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر وی لاگ شیئر کرتے ہوئے اپنی بیٹی عائشہ کے شوہر اور میڈیم فردوس کے بیٹے علی رضا کے انتقال کی خبر اپنے مداحوں کو دی۔
انہوں نے بتایا کہ 22 جولائی، 27 محرم الحرام کو ہماری خوشیاں اس وقت ماند پڑ گئیں جب میرے چھوٹے داماد اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
سینئر اداکارہ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں رات کو اپنے داماد سے مل کر آئی تھی اور صبح ہمارے گھر پر قیامت ٹوٹ پڑی۔
نشو بیگم کے مطابق ان کے داماد کی عمر 47 سال تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ یوں تو ہر ایک کو موت کا مزاہ چکنا ہے لیکن جوان موت کی تکلیف زیادہ ہوتی ہے۔
انہوں نے اپنے داماد کی مغفرت کے لیے دعا کی اپیل کی اور بتایا کہ مرحوم کو ان کی والدہ کے برابر میں دفنایا گیا ہے۔