• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، امین کالونی 24گھنٹے سے بجلی سے محروم ہے

پشاور(وقائع نگار) پیسکو کے متعلقہ عملے کی نااہلی سے سٹی گرڈ اسٹیشن سے متصل رہائشی آبادی امین کالونی گزشتہ 24گھنٹے سے بجلی سے محروم ہے،ہزاروں کی آبادی پانی کی بوند بوند کے لئے ترس گئے۔ جی ٹی روڈ پر واقع سٹی گرڈ اسٹیشن سے متصل امین کالونی کے ہزاروں رہائشی 23مارچ کی دوپہر سے بجلی سے محروم ہیں، جبکہ 28گھنٹے کے بعد مرمت کر کے بجلی بحال کی گئی جوکہ اگلے چند گھنٹے کے بعد پھر ٹرانسفارمر کی خرابی کی وجہ سے منقطع ہوگئی۔امین کالونی کے رہائشوں نے میڈیا کو بتایا کہ پیسکو حکام کی غفلت سے علاقہ گزشتہ 48گھنٹے سے بجلی سے محروم ہے جس کے نتیجے میں علاقے میں پانی کا بحران پیدا ہوگیا ہے اور لوگ گھریلوںضروریات پوری کرنے کے لئے باہر سے پانی منگوانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔اہلیان علاقہ نے چیف ایگزیکٹیو پیسکو عبدالجبار خان سے مطالبہ کیا ہے کہ پیسکو حکام کے اس نااہلی کا فوری نوٹس لیکر ٹرانسفارمر کی خرابی دور کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔
تازہ ترین