بھارتی وزیراعظم کےدورہ بنگلادیش کی مخالفت میں ڈھاکا میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ روز ڈھاکا میں طالب علموں سمیت متعدد افراد نے مظاہروں میں حصہ لیا۔
مظاہرین کو منشتر کرنے کیلئے پولیس نے ان پر ربر کی گولیوں کا استعمال اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس میں 40 افراد زخمی ہوئے جبکہ پولیس نے33 افراد کو گرفتار بھی کیا۔
پولیس کے تشدد میں زخمی ہونے والے 18 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ نریندر مودی جشن آزادی کی تقریبات میں شرکت کیلئے آج بنگلادیش پہنچیں ہیں۔
مودی کےعلاوہ سری لنکا،نیپال ،بھوٹان اور مالدیپ کے رہنما بھی جشن آزادی کی تقریبات میں شرکت کریں۔