• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان صدر کی ایران کو تیل کے بدلے پانی فراہم کرنے کی پیشکش

کابل (جنگ نیوز )افغان صدر اشرف غنی نے ایران کو تیل کے بدلے پانی فراہم کرنے کی پیشکش کر دی۔ غنی کا کہنا ہے کہ آج کے بعد ہم ایران کو تیل کے بدلے پانی دینگے، چار سال قبل 48ملین ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والے ڈیم سے کسی پڑوسی ملک کے مفادات کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔ افغان صدر نے ضلع نیمرز میں کمال خان ڈیم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور افغانستان پانی کے مسئلے پر طے پائے معاہدے کے تحت بھی ہم اس پانی کو استعمال کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

تازہ ترین