پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ سجل علی کے ایک بار پھر سے ٹوئٹر پر چرچے شروع ہوگئے۔
اداکارہ نے گزشتہ روز اپنے شوہر احد رضا میر کے ساتھ ایک قریبی دوست کے سنگیت کی محفل میں شرکت کی اور اپنی کچھ تصاویر اور ویڈیوز اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شئیر کیں جوکہ ان کے مداحوں کو بہت پسند آئیں اور کچھ ہی لمحوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
سجل کے مداحوں نے سجل کی ان تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر دلچسپ کیپشنز کے ساتھ شئیر کیا جس کے بعد ہیش ٹیگ سجل علی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا۔
ایک صارف نے اس ٹوئٹر ٹرینڈ کو فالو کرتے ہوئے اداکارہ سجل کا موازنہ بالی ووڈ کی اداکارہ عالیہ بھٹ سے کرتے ہوئے لکھا کہ ’اگر آپ کو مہنگی عالیہ بھٹ دیکھنی ہے تو سجل کو دیکھیں۔‘
سمیرا احمد نامی صارف نے سجل علی اور احد رضا میر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اُنہیں اپنی پسندیدہ جوڑی قرار دیا۔
واضح رہے کہ سجل علی اور احد رضا میر گزشتہ سال لاک ڈاؤن کے دوران بیرون ملک چند قریبی دوستوں اور رشتے داروں کی موجودگی میں سادگی سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔