• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان فٹبال فیڈریشن میں نیا تنازع کھڑا ہوگیا


پاکستان فٹبال فیڈریشن میں نیا تنازع کھڑا ہوگیا، اشفاق گروپ فٹبال ہاؤس میں آکر بیٹھ گیا اور فیفا کی نارملائزیشن کمیٹی کے عہدیداروں کو کمروں سے باہر نکال دیا۔

اشفاق گروپ کا کہنا ہے کہ ہم نے اسلام آباد میں کانگریس کے اجلاس میں قرارداد کے بعد فیفا ہاؤس کا چارج سنبھالا ہے۔

انجینئر اشفاق کا کہنا ہے کہ ہارون ملک نے پرسکون طریقے سے چارج ہمارے حوالے کیا، فیفا کی کمیٹی 19 ماہ میں الیکشن نہیں کرواسکی۔

چیئرمین فیفا نارملائزیشن کمیٹی ہارون ملک کا کہنا ہے کہ فیفا فٹ بال ہاؤس پر زبردستی قبضہ کیا گیا ہے، فیفا کے علم میں تمام معاملہ آچکا ہے۔

ہارون ملک نے کہا کہ مجھ سے زبردستی چارج لیا گیا ہے، میں بہت مشکل سے فٹبال ہاؤس سے نکلنے میں کامیاب ہوا۔

تازہ ترین