• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا سے مزید 4 اموات، 252 نئے کیسز

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 4 مریض انتقال کرگئے جبکہ 252 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9424 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 252 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 2.7 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 4491 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.7 فیصد ہے۔


وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت 4444 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 4158 گھروں میں، 8 آئسولیشن سینٹرز میں اور 278 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 249 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جن میں سے 39 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 252 نئے کیسز میں سے 136 کا تعلق کراچی سے ہے۔

تازہ ترین