• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایف ایف پر فیفا کی جانب سے معطلی کے بادل چھاگئے

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) پر معطلی بادل چھا گئے، فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا کی جانب سے پی ایف ایف کے خلاف سخت فیصلہ متوقع ہے۔

پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی نے نئے تنازع کے حوالے سے فیفا کو آگاہ کردیا، جبکہ پی ایف ایف اشفاق حسین گروپ آج فیفا کو تفصیلی خط لکھے گا۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابات کا معاملہ تو پہلے ہی سے لٹکا ہوا تھا کہ ایک روز قبل ایک اور نئے تنازع نے جنم لیا۔

فیفا کی نامزد کردہ پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کو پی ایف ایف اشفاق حسین گروپ نے مزید ماننے سے انکار کردیا۔

اس کے بعد اس گروپ نے فیفا فٹبال ہاؤس لاہور پر قبضہ جما لیا۔

پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے اس سارے معاملے سے فیفا کو آگاہ کر دیا ہے۔

دوسری جانب پی ایف ایف اشفاق حسین گروپ کے سربراہ اشفاق حسین نے جیو نیوز کو بتایا کہ وہ تمام تر صورتحال پر تفصیلی خط فیفا کو بھجوا رہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ وہ اس خط میں فیفا کو بتائیں گے کہ فیفا کی نارملائزیشن کمیٹی نے کیا کیا ہے۔ 

ان کا کہنا ہے کہ فٹبال کو ہم نے نہیں بلکہ نارملائزیشن کمیٹی نے تباہ کیا ہے، اس نے 18 ماہ میں کچھ نہیں کیا۔

تازہ ترین