• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایف ایف میں تنازعات کے باعث قومی ویمن فٹبال چیمپیئن شپ منسوخ

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) میں تنازعات کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر ملک میں فٹبال کی سرگرمیاں متاثر ہوگئیں۔

پی ایف ایف دفاتر میں اشفاق حسین گروپ کے قبضے اور نارملائزیشن کمیٹی کی دفاتر سے بے داخلی کے بعد کراچی میں جاری قومی ویمن فٹبال چیمپین شپ منسوخ کردی گئی۔

 پاکستان فٹبال فیڈریشن میں گزشتہ روز ہونے والے واقع کے بعد پی ایف ایف نے کراچی میں جاری قومی ویمن فٹبال چیمپئن شپ کو منسوخ کردیا۔

ایونٹ کی منسوخی کا اعلان پی ایف ایف ترجمان نے رات گئے ایک میسج میں کیا۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن میں معاملات اُس وقت بگڑ گئے جب اشفاق حسین گروپ کے اراکین نے لاہور میں فٹبال ہاؤس پر قبضہ کرتے ہوئے فٹبال کی عالمی تنظیم (فیفا) کی مقرر کردہ پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک کو دفتر سے بے دخل کیا۔

اشفاق گروپ کا کہنا ہے کہ فیفا کی نارملائزیشن کمیٹی 19 ماہ میں الیکشن نہیں کرواسکی، ہارون ملک نے پُرسکون طریقے سے چارج حوالے کیا۔

دوسری جانب چیئرمین فیفا نارملائزیشن کمیٹی ہارون ملک کہتے ہیں کہ فیفا فٹبال ہاؤس پر قبضہ کیا گیا ہے اور ان سے زبردستی چارج لیا گیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ بڑی مشکل سے فٹ بال ہاؤس سے نکلنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

ہارون ملک نے بتایا کہ اس واقعے کی اطلاع پولیس کو بھی دے دی گئی ہے۔

ادھر قومی ویمن فٹبال چیمپئن شپ کی منسوخی پر ایونٹ میں شریک فٹبالرز نے بھی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین