پاکستان کے معروف اداکار و ماڈل اعجاز اسلم کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی ساتھی اداکاروں کے ساتھ پرانی تصویریں شیئر کی گئی ہیں جس پر اُن کے مداح حیران نظر آ رہے ہیں۔
اعجاز اسلم اپنی سنجیدہ اداکاری سمیت مزاحیہ کرداروں کے سبب بھی خوب جانے جاتے ہیں، اعجاز اسلم سنجیدہ اور کامیڈی دونوں کرداروں میں ہی خوب جچتے ہیں۔
اعجاز اسلم کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی ساتھی فنکاروں، معروف ماڈل سنیتا مارشل اور ونیزہ احمد کے ہمراہ پرانی تصویریں شیئر کی گئی ہیں۔
اعجاز اسلم کی جانب سے شیئر کی گئی دونوں تصویروں کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’ونیزہ احمد اور سنیتا مارشل کے ہمراہ پرانی یادگار تصویریں، اُن کے ماڈلنگ کے آغاز کے دن جب سب ہی کچھ بہت آسان اور سادہ تھا۔‘
انہوں نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں فوٹو گرافر کی صلاحیتوں کی تعریف اور ذکر کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’اُنہیں یہ تصویریں بھیجنے کے لیے بہت شکریہ۔‘