• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مادھوری کی مداحوں کے ساتھ ورچوئل ہولی

بالی ووڈ اسٹار مادھوری ڈکشٹ نے ہولی کو اپنے مداحوں کے ہمراہ منانے کا طریقہ ڈھونڈ لیا، انہوں نے کہا کہ ہولی کی پرانی تصویریں مجھے بھیجیں۔

مادھوری نے شوہر کے ہمراہ ہولی مناتے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ سال مختلف ہے لہذا آپ اپنی پرانی ہولی کی تصاویر میرے ساتھ شیئر کرکے تہوار کی خوشی کو عملی طور پر منائیں۔‘


انہوں نے یہ بھی کہا کہ ورچوئل ہولی سب کو مبارک ہو۔

اس سے قبل مادھوری ڈکشٹ نے ہولی پر ہلکے ہرے رنگ کے لہنگے کا انتخاب کیا اور اپنی تیاری مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھے ہے، بھارت میں بھی اس وبا نے شدت اختیار کررکھی ہے۔ مزید 68  ہزار مریض سامنے آ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس کیسز بڑھنے کے باوجود مارکیٹوں میں عوام کا رش ہے۔

بھارت میں اب تک عالمی وبا کورونا وائرس سے ایک لاکھ 61 ہزار 881 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ایک کروڑ 20 لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین