• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں پارلیمان کے ذریعے تبدیلی خواہاں ہیں، شازیہ مری

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں پارلیمان کے ذریعے تبدیلی کے خواہاں ہیں۔

کراچی سے جاری بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کیلئے کسی خاص فرد سے رابطہ نہیں کر رہی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پارلیمانی جدوجہد کے لئے ہر اس فرد سے رابطہ کرے گی جو اپنی پارٹی کی نمائندگی کرے۔


پی پی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے اپوزیشن متحد ہوکر پارلیمانی جدوجہد جاری رکھے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی تمام سیاسی جماعتوں اور ان کی جانب سے نامزد نمائندوں کا احترام کرتی ہے، سیاسی جماعتوں میں کسی معاملے پر اختلاف رائے ان جماعتوں کا اپنا اندرونی معاملہ ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ وہ جمہوری روایات کی پاسداری میں سیاسی جماعتوں کی مرکزی قیادت اور ان کے نمائندگان سے سیاسی مکالمے کے خواہش مند ہیں۔

تازہ ترین