• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت پارلیمان کا اجلاس ایمرجنسی میں بلانے کی وجہ بتائے، راجا پرویز اشرف کا سوال

سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجا پرویز اشرف نے قومی اجلاس پر سوال اٹھادیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے راجا پرویز اشرف نے استفسار کیا کہ وبا کے دنوں میں اجلاس بلانے کی کیا آفت آن پڑی ہے؟

انہوں نے کہا کہ بتایا جائے کہ ایمرجنسی میں پارلیمان کا اجلاس کیوں بلایا گیا؟


سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ آج ایڈوائزری کمیٹی کی میٹنگ بھی نہیں ہوئی، ہمیں اجلاس کا ایجنڈا بتایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت جڑواں شہروں میں اسپتال کورونا کے مریضوں سے بھر چکے ہیں، اسپتالوں میں دوائیاں بھی دستیاب نہیں ہیں۔

راجا پرویز اشرف نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت کورونا وبا پر مناسب اقدامات کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

تازہ ترین