• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تلخی کا آغاز پیپلز پارٹی نے نہیں کیا، قمر زمان کائرہ

پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہم دباؤ میں کوئی فیصلہ نہیں کریں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں اظہار خیال کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اب تک کی تلخی کا آغاز پیپلز پارٹی نے نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن 2021ء میں مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں پی ٹی آئی کے ساتھ سمجھوتا کیا۔


پی پی سینٹرل پنجاب کے صدر نے مزید کہا کہ ہم نےتو اس طرح اقدام پر نہیں کہا کہ پنجاب میں ن لیگ نے پی ٹی آئی سے ڈیل کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کے 30 میں سے 4 ووٹ پر ن لیگ اعتراض کررہی ہے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ جن 4 ووٹوں پر اعتراض کیا جارہا ہے اُن میں سے ایک ن لیگ کا ہے، اگر ان ووٹوں کو نکال بھی دیں تو بھی ہمارے 26 ووٹ تھے۔

تازہ ترین