• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں آج کورونا سے ایک مریض کا انتقال، 10 نئے مریضوں کی تشخیص

بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا نے ایک اور مریض کی جان لے لی۔ صوبے میں آج کورونا وائرس کے 10 نئے مریض سامنے آگئے۔ جبکہ 21 مریض صحت یاب ہوگئے۔

محکمہ صحت بلوچستان کی جاری رپورٹ کے مطابق پیر کو صوبے میں 466 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ ان ٹیسٹ کے نتیجے میں کوئٹہ سے 5، کیچ سے 2 لسبیلہ، خاران اور مستونگ سے ایک، ایک کیسز رپورٹ ہوئے۔

صوبے میں کوورنا کے پھیلاؤ کی شرح کم ہوکر 2.1 فیصد ہوگئی، صوبے میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 19 ہزار 535 ہوگئی۔ 

رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 21 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 19067ہوگئی، جبکہ صوبے میں ایکٹو کے کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر 261 ہوگئی۔


محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کورونا سے ایک اور مریض انتقال کرگیا۔ جس کے بعد کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرجانے والوں کی تعداد 207 ہوگئی۔

محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 309 ٹیسٹ کئے گئے، اس دوران کورونا کے 5 مریض سامنے آئے۔ کوئٹہ میں بھی آج کورونا کی شرح 1.6فیصد رہی۔

رپورٹ کے مطابق آج صوبے کے تعلیمی اداروں میں32  کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے کورونا کا کوئی ٹیسٹ مثبت نہیں آیا۔

تازہ ترین