• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: کورونا کے پھیلاؤ کی شرح میں کمی رونما

بلوچستان میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح میں معمولی کمی سامنے آئی ہے۔

بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران 26 نئے مریض سامنے آگئے جبکہ 20 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

صوبے کے تعلیمی اداروں میں ہونے والے 164 کوورنا کے ٹیسٹ میں کوئی ٹیسٹ مثبت نہیں آیا۔


محکمہ صحت بلوچستان کی جاری رپورٹ کے مطابق جمعہ کو صوبے میں 656 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔

ان ٹیسٹس کے نتائج میں کوئٹہ سے 18، خضدار سے 6 جبکہ لورالائی سے 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

صوبے میں کوورنا کے پھیلاؤ کی شرح کم ہو کر 3 اعشاریہ 9 فیصد ہوگئی۔

صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 19 ہزار 453 ہوچکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 20 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 20 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 19023 ہوگئی، صوبے میں ایکٹو کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر 225 ہوگئی۔

محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں کورونا سے انتقال کر جانے والوں کی تعداد 205 ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخص کیلئے 415 ٹیسٹ کیے گئے، اس دوران کورونا کے 18 مریض سامنے آئے، کوئٹہ میں بھی آج کورونا کی شرح 4 اعشاریہ 3 فیصد رہی۔

رپورٹ کے مطابق آج صوبے کے تعلیمی اداروں میں 164 کورونا ٹیسٹ کئے گئے تاہم تعلیمی اداروں میں کورونا کا کوئی نیا مریض سامنے نہیں آیا۔

تازہ ترین